حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے لبنان کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا ہے۔
مغربی ایشیا میں موجود ناجائز اور دہشت گرد صیہونی حکومت اپنی غیر قانونی سرگرمیوں سے باز نہیں آ رہی ہے، دریں اثناء خطے کی مزاحمتی تحریکیں بالخصوص حزب اللہ اب اسرائیل کو پتھر کا جواب اینٹ سے دے رہی ہیں۔
اطلاع کے مطابق ایک جدید اسرائیلی ڈرون طیارہ حزب اللہ نے لبنان کے صحرائے العزیہ میں مار گرایا جب وہ لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے داخل ہوا۔
لبنان کی العہد نیوز ویب سائٹ نے ڈرون گرائے جانے کو مزاحمت کی "مکمل تیاری، چوکسی اور اختیار" کا نتیجہ قرار دیا، تاہم ڈرون کے ماڈل کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اپنے ڈرون کی تباہی کو قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا۔